کرونا وباء کی روک تھام کیلئے366ملین ڈالر کی دی جانے والی امداد میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):عالمی امدادی اداروں کی طرف سے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے366ملین ڈالر کی دی جانے والی امداد میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف،ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹائے جانے والے وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا اپنی کوتاہیوں پردہ ڈالنے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی نجی این جی او(فافن)کے تعاون سے ہیلتھ رپورٹز پر مہربان ،فائیو سٹاز ہوٹلز میں قیام و طعام کے بدلے ناکام پروگرام کو کامیاب ظاہر کرنے کی درخواستیں کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2020-21 کی تیار کردہ اپنی آڈٹ رپورٹ میںبتایاہے کہ عالمی امدادی اداروں کی طرف سے کرونا سے بچاو کیلئے آلات و ویکسین کی خریداری و تیاری کیلئے حکومت پاکستان کو کل366ملین ڈالرز کا مالی تعاون فراہم کیا گیا۔تا ہم وفاقی وزارت صحت و ذیلی اداروں کی عدم توجہی کے سبب مختلف آلات کی خریداری میں اضافی ادائیگیوں کے سبب کروڑوں روپے کا غبن سامنے آیا ہے۔وزارت صحت و ذیلی ادارے(سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ) امدادی بجٹ سے مذکورہ آلات کی کی گئی خریداریوں کی تفصیلات اکھٹے کرنے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔جبکہ آڈیٹر جنرل کے سوال پر سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ آلات وزارت قومی صحت کے سٹورز میں رکھے گئے ہیں۔جبکہ وزارت صحت کی طرف سے آڈیٹر جنرل کے سوال پر جواب دیا گیا ہے کہ وزارت قومی صحت کے پاس آلات رکھنے کا کوئی گودام یا سٹور سرے سے موجود ہی نہیں۔آدیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ظفر مرزا اینڈ کمپنی نے سستے ریٹس پر آلات جن میں فیس ماسک،دستانے،ٹریک سوٹ،ہیڈ کوور،شو کوور اورگا?نز ارزاں نرخوں پر دستیابی کی آفر کے باوجود اپنے من پسند ڈیلرز جن میں کمپولوجک بلیو ایریا،شیگا ٹریڈرز راولپنڈی اورالحکیم انٹرپرائزز راولپنڈی سے مہنگے داموں پر خرید کئے گئے مذکورہ آلات کی خریداری کی رسیدیں تو فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے موجود ہیں تا ہم یہ سامان کہاں سٹاک کیا گیا اس کاسرے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔آن لائن کی طرف سے رابطہ کرنے پر سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے موقف اپنایا کہ سامان کی خریداری کی ذمہ داری سیکرٹری ہیلتھ کی تھی میری نہیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیلتھ رپورٹرز کوفائیو سٹار ہوٹل میں کرونا پر بریفنگ کے انہوں نے پیسے لئے ہیں۔انہیں اگر پرائیویٹ سیکٹر سے کوئی آفر ملے گی تو وہ کیونکر چھوڑیں گے۔کرونا وبا کے نام پر اربوں روپے کے خسارے کا سبب بننے والے وزیر اعظم پاکستان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا زیرو کارکردگی پر عہدے سے دھتکارے جانے کے باوجودکو غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی این جی او فافن کی طرف سے ہیلتھ رپورٹرز کو لیکچرز دلوانے بابت پوچھے گئے سوال پر ترجمان فافن طارق نے درخواست کی کہ اس معاملے کو چھوڑیں، اس میں کیا رکھا ہے۔نقصان اگر ہوا ہے تو وزارت صحت کا ہوا ہے فافن یا میڈیا کا اس سے کیا لینا دینا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر