کورونا کے علاج کیلئے گولی کے استعمال کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):،پریٹوریامریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فائزر (Pfizer) کی کورونا کے علاج کی گولی کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے حکام کے مطابق ان کی کمپنی کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ (Paxlovid) بیماری کے شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق گولی 12 سال اور زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں اور وبا کے خطرے کو کم کرنے کے لیے گولی دن میں دو مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔امریکا نے دوا کےلیے دوا ساز کمپنی سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معائدہ بھی کر لیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا میں ایک تحقیقی مطالعہ میں اومیکرون کی شدت کے بارے میں کرسمس سے قبل اچھی خبر پیش کی گئی ہے کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد کے اسپتال میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد کے مقابلے میں جانے کا امکان کم تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے قومی ادارہ برائے وبائی امراض(این آئی سی ڈی)اور بڑی یونیورسٹیوں کے مطالعے میں اکتوبر اورنومبرمیں جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے اومیکرون وائرس کے اعداد وشمار کا اپریل اور نومبر کے درمیان ڈیلٹا شکل کے اعداد و شمار سے موازنہ کیا گیا ۔اس تحقیقی مطالعہ کے مصنفین نے یہ تجزیہ کیا کہ اومیکرون کے شکارافراد کے اسپتال میں داخلے کا خطرہ قریبا 80 فی صد کم تھا اور اسپتال میں داخل ہونے والوں کے لیے شدید بیماری کا خطرہ قریبا 30 فی صد کم تھا۔تاہم اس مطالعے کا اشاعت سے قبل ماہرین نے تنقیدی جائزہ نہیں لیا ۔مصنفین میں سے ایک این آئی سی ڈی کی پروفیسر شیرل کوہن نے کہا کہ جنوبی افریقامیں یہ وبائی مرض ہے اور اومیکرون اس طرح کا برتا کررہا ہے،جوکم شدید ہے۔ ہمارے اعدادو شمارفی الواقع دیگراقسام کے مقابلے میں اومیکرون کی کم شدت کی ایک مثبت کہانی تجویز کرتے ہیں۔اس کے باوجود مصنفین نے کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنے سے خبردار کیا کیونکہ امپیریل کالج لندن کی گذشتہ ہفتے جاری کردہ ایک تحقیق میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا کہ اومیکرون کم ضرررساں تھا۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر