شاہین آفریدی کو کپتان بننے سے منع کیا تھا، ایک سال انتظار کا کہا مگر اس نے کپتانی قبول کرلی، سابق کپتان

کراچی (نیشنل ٹائمز):سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیا گیا کپتانی قبول نہ کرنے کا مشورہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مسترد کردیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی قبول کرنے سے قبل کم از کم ایک دو سال کا انتظار کرے تاکہ اس دوران وہ اپنی بولنگ پر توجہ دے سکے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے ساتویں سیزن میں شاہین آفریدی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سےشاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شاہین کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، چونکہ وہ بھی آفریدی ہے، اس نے میری بات نہیں مانی۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ شاہین نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے کہ شاہین آفریدی مجھے غلط ثابت کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی سے قبل سہیل اختر لاہور قلندرز کے کپتان تھے، اور ان کی قیادت میں لاہور قلندرز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر