کووڈ-19 کے لیے پہلی دوا کی منظوری، اب علاج گھر پر بھی ہو سکے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مریکہ نے بدھ کے روز کووڈ-19 کے علاج کے لیے فائزر کی تیار کردہ گولیاں استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ دوا 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے علاج کے لیے گھر پر ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس دوا کو مرض کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے حکام نے اس دوا کی منظوری ایک ایسے موقع پر دی ہے جب کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ امکرون ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور صدر بائیڈن کی انتظامیہ اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔فائزر کے کلینیکل تجربات کے اعداد و شمار کے مطابق یہ دوا شدید بیماری کی حالت میں مریضوں کو اسپتال میں داخلے اور اموات سے روکنے میں تقریباً 90 فی صد تک موثر ہے۔لیبارٹری تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دوا امکرون کے خلاف بھی مؤثر ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فائزر نے 2022 کے لیے ویکسین کی اپنی پیداوار کا ہدف 8 کروڑ خوراکوں کے کورسز سے بڑھا کر 12 کروڑ کورسز کر دیا ہے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ویکسین کی فوری ترسیل کے لیے تیار ہے۔وینڈر بلٹ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے وبائی امراض کے ایک ماہر ولیم شیفر نے کہا ہے کہ یہ دوا علاج کے اس خلا کو پر کر سکتی ہے جو امکرون کے پھیلاؤ کے باعث بڑھتا جا رہا ہے، کیونکہ امکرون کے خلاف اینٹی باڈی قسم کی دوائیں کم مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔سڈنی میں گاڑیوں میں لوگوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے جا رہے ہیں۔ اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی، کرسمس کی گہماگہمی جاری، پابندیوں کا نفاذ شروع اینٹی باڈیز علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے، کیونکہ اس علاج میں دوا نس کے ذریعے جسم میں داخل کی جاتی ہے اور قیمت کے لحاظ سے بھی وہ فائزر کی گولیوں سے دوگنا مہنگی ہے۔امکرون پہلی بار نومبر میں جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ میں ظاہر ہونے کے بعد اب تقریباً ساری دنیا میں پھیل چکا ہے اور سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کووڈ-19 کے 70 فی صد سے زیادہ نئے کیسز امکرون کے ہیں۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ فائزر کی یہ نئی دوا صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی دی جا سکتی ہے۔ اور کووڈ-19 کی تشخیص اور علامات ظاہر ہونے کے پانچ دنوں کے اندر اس کا استعمال شروع کر دینا چاہیے۔ یہ دوا پانچ دن تک ہر 12 گھنٹے کے بعد لی جا سکتی ہے۔دوا کی قیمت 530 ڈالر فی کورس مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر