معین اختر کے 71 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا

لاہو(نیشنل ٹائمز) عظیم پاکستانی اداکار کو گوگل کا خراج تحسین، معین اختر کے 71 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عظیم اداکار مرحوم معین اختر کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ مرحوم کے 71 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گوگل سرچ انجن کی جانب سے معین اختر کا خصوصی ڈوڈل جاری کیا گیا، جو گوگل سرچ انجن پر آویزاں ہے۔واضح رہے کہ 24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے 16 برس کی عمر میں ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد فنکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کے دلوں میں گھر لیا۔ انہوں نے نہ صرف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ گلوکاری، صداکاری، اسٹیج ڈراموں، میزبانی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔ 40 سے زائد سال کے عرصے تک اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر