وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر ..

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے اعداد وشمار پر غور ہو گا، اہم فیصلے متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل بروز جمعہ کو قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔اجلاس کے دوران این سی او سی کی جانب سے ملک میں کورونا وبا کے پھیلاو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اومیکرون کیسز کے حوالے سے تفصیلی غور و فکر کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کے مزید مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون سے مبینہ متاثرہ یہ 6 افراد بیرونِ ملک سے کراچی پہنچے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی تصدیق کے لیے ان افراد کے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان 6 کورونا وائرس کے شکار افراد میں سے 4 جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بلوچستان میں اومیکرون کے 30 مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق جن افراد میں اومیکرون کی تشخیص کا شبہ ہے، ان تمام افراد کے نمونے اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد اومیکرون کی تشخیص کی تصدیق یا تردید کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر