کووڈ 19 کے خلاف ایک اور گولی ہنگامی استعمال کیلیے منظور

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکی ادارے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ (ایف ڈی اے) نے کورونا کے خلاف کھائی جانے والی، دنیا کی دوسری گولی کو ہنگامی استعمال کےلیے منظور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ کووِڈ 19 کا علاج کرنے والی پہلی گولی ’مرک‘ کمپنی کی تیار کردہ ’مولنوپراویر‘ ہے جسے پچھلے مہینے برطانیہ میں استعمال کےلیے منظور کیا جاچکا ہے۔گزشتہ روز امریکا میں منظور ہونے والی گولی ’پیکسلووِڈ‘ کو فائزر کمپنی نے تیار کیا ہے جو کووِڈ 19 کا علاج کرنے کےلیے دنیا کی دوسری، جبکہ امریکا میں منظور ہونے والی پہلی دوا ہے۔ اسے 12 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد استعمال کرسکیں گے جن میں کووڈ 19 کی کیفیات درمیانی اور شدید نوعیت کی ہوں، اور انہیں اسپتال لے جانا ضروری ہو۔ایف ڈی اے سے وابستہ سائنسداں ڈاکٹر پیٹریزیا کیوازونی نے بتایا کہ یہ بدلتے ہوئے وائرس کے تناظر میں اہم پیشرفت بھی ہے۔ اس طرح نسبتاً زیادہ خطرے سے دوچار مریضوں کے تحفظ میں اس کھائی جانے والی دوا کا کردار بہت اہم ہوسکتا ہے۔ البتہ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ یہ گولی کسی بھی طرح ویکسین کا متبادل نہیں بلکہ یہ ایمرجنسی میں ہی استعمال کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب کمپنی نے کہا ہے کہ اب منظوری کے بعد پورے امریکا کو یہ دوا فوری طور پر فراہم کرنے کے تمام انتطامات مکمل ہیں جس کےلیے بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔فائزر کی سی ای او البرٹا بورلا نے کہا کہ ابتدائی تجربات میں اس نے اسپتالوں کی بھرتی اور اموات کو بہت حد تک کم کیا ہے۔ اسے گھر بیٹھے استعمال کرنے سے اسپتالوں پر کووِڈ 19 کے مریضوں کا بوجھ خاطر خواہ حد تک کم ہوسکے گا۔فائزر نے کہا ہے کہ طبی (کلینیکل) آزمائشوں میں پیکسلووڈ کی افادیت 89 فیصد دیکھی گئی ہے۔ بالخصوص بلند خطرے سے دوچار افراد کو اسپتال اور تکلیف دہ موت سے بچانے میں اس کا کردار اہم ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر