ایک دن میں کتنے کپ سبز چائے پی جا سکتی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماہرین کی جانب سے صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیئے جانے والا قہوہ یعنی سبز چائے کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جن کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔طبی ماہرین کی جانب سے شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق سبز چائے جہاں ہر بیماری کی جڑ موٹاپے پر کنٹرول فراہم کرتی ہے وہیں اس میں کیفین ہونے کے سبب جسمانی اعضاء کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔طبی و غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے پینے کے سبب شریانوں کی تنگی اور سختی دور ہوتی ہے۔سبز چائے میں منفی بیکٹیریاز اور جراثیم کو ختم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں یہ جسم میں موجود مضر صحت مادوں کے اخراج اور مجموعی صحت برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو کم کرتے ہیں، اس کا استعمال جسم میں موجود قدرتی نظام ’قوت مدافعت‘ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، روزانہ سبز چائے کا استعمال کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکتا ہے۔سبز چائے کے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لیے کتنے کپ استعمال کیے جائیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز چائے کو اپنے روزانہ کی روٹین میں شامل کر کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال مضر صحت بھی ثابت ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ایک دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ 5 کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے زیادہ سبز چائے کا استعمال انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔سبز چائے کی زیادتی نیند، خون میں کمی، ذہنی دباؤ، ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سبب بنتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن میں دو سے تین کپ گرین ٹی پی رہے ہیں تو ایسی صورت میں دودھ والی چائے یا کافی کا استعمال ترک کر دیں، ایک دن میں ایک کپ گرین ٹی کے ساتھ دودھ والی چائے یا کافی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر