انار کیساتھ کس پھل کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماہرین کی جانب سے انار کو غذائی اور طبی خصوصیات سے لبریز صحت کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ قدرت نے انار میں ایسے بہت سے نباتات اور مرکبات رکھے ہیں جو کہ دوسرے عام پھلوں میں نہیں پائے جاتے۔انار کو غذائیت کے سبب ہی تمام پھلوں میں شہنشاہ کی سی حیثیت حاصل ہے جبکہ طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انار کا استعمال انسانی مجموعی صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔سال ختم ہونے سے پہلے 5 کلو وزن کم کریںغذائیت کے لحاظ سے ایک بڑے انار میں 250 کیلوریز، انار کے 100 گرام دانوں میں 4 گرام فائبر، 17 گرام پروٹین، وٹامن سی 17 فیصد، وٹامن B-6 پانچ فیصد، فولیٹ 16فیصد، شوگر 14 گرام اور پوٹاشیم 236 ملی گرام جبکہ سوڈیم 3 ملی گرام پایا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق انار منرلز اور توانائی سے بھر پور پھل ہے جس میں کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن، ہائیڈروکلورک ایسڈ، فائٹو کیمیکلز، اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینول، کم کیلوریز، وٹامن اے، بی، سی اور بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ جو افراد روزانہ کی بنیاد پر مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات کا استعمال کر رہے ہوں اُنہیں ایک دن میں کم از کم ایک انار ضرور کھانا چاہیے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار بذات خود ایک ایسیڈک پھل ہے لہٰذا اس کا استعمال اسٹرابیری، لیموں، کینو، مالٹے، چکوترے اور امرود کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے، فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ انار کے چاٹ میں کوئی دوسرا ایسیڈک پھل موجود نہ ہو۔انار کے استعمال کا صحیح طریقہ:غذائی ماہرین کے مطابق انار کے صرف جوس کا استعمال کرنا اور اس کے بیجوں سے پرہیز کوئی صحت مندانہ عمل نہیں، انار میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جس سے بھوک کم اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پھل ہو ہمیشہ مکمل، گودے سمیت کھانے ہی سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔چونکہ انار کے بیجوں اور اس کے اندار باریک جھلی میں فائبر ہوتا ہے اسی لیے اسے مکمل کھانا چاہیے۔انار کو گرائینڈ کر کے اسموتھی کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر