یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کے نتائج سنگین ہوں گے،امریکا کی وارننگ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد پرمزید فوجی تعینات کرنے سے باز رہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگومیں روس کوخبردار کیا کہ وہ یوکرین کی سرحد پرکسی بھی جارحیت سے باز رہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ۔یوکرین کیخلاف روس کی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے جس کی قیمت دنیا کوچکانا پڑے گی۔ روس یوکرین کی سرحد پرتعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ امریکا اوراس کے اتحادی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔روس نے یوکرین کیخلاف حملے کی تیاریوں کی تردید کرتے ہوئے امریکا اور نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی جانب فوجی پھیلاؤ کو روکیں۔امریکا اوراتحادی یوکرین پرحملے کی صورت میں روس پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر