پریانکا چوپڑا نے اپنے نام کیساتھ لگا شوہر کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)نامور بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی۔گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک معمولی سی تبدیلی نے دنیا بھر کے لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا تھا۔دراصل پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر نک جونس کا نام ہٹادیا تھا اور پریانکا کی اس معمولی سی حرکت سے دنیا بھر میں ان کی اور نک جونس کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ جب افواہیں حد سے زیادہ بڑھ گئیں تھیں تو پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے میڈیا پر اپنی بیٹی اور نک جونس کی طلاق کی افواہوں کی تردید کی تھی۔ لیکن پریانکا نے اس معاملے پر ابھی تک مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب پریانکا چوپڑا سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر کا نام ہٹانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک ہی ’’یوزر نیم‘‘ رکھنا چاہتی تھیں اسلیے انہوں نے انسٹاگرام سے اپنے نام کے ساتھ لگا’’جونس‘‘ ہٹادیا تھا۔پریانکا نے کہا کہ ان کی ایک چھوٹی سی تفریح کس طرح لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گئی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم ’’ دی میٹرکس‘‘ آج سینما کی زینت بنے گی۔ فلم میں پریانکا ستی کا کردار ادا کررہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیل رہے،عالمی برادری کردار ادا کرے: ایرانی مشن
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر