مہنگی ترین شاہی طلاق، شیخ محمد بن راشد المکتوم کو 554ملین پاؤنڈزادا کرنے کاحکم

دبئی (نیشنل ٹائمز) حکمران شیخ محمد راشد بن المکتوم اور ان کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کے درمیان نان نفقے اور دو بچوں کے اخراجات کے حوالے سے لندن میں جاری عدالتی جنگ کا فیصلہ ہوگیا۔لندن ہائیکورٹ نے شیخ محمد راشد بن المکتوم کو تین ماہ کے اندر سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کو 251.5 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ برطانیہ میں واقع اپنے محل کے مالی معاملات خوش اسلوبی سے چلا سکیں۔اِس کے علاوہ لندن ہائیکورٹ نے شیخ راشد کو سابقہ اہلیہ سے دو بچوں کی حوالگی کی قانونی جنگیں 554 ملین پاؤنڈ سے زائد (733 ملین ڈالر) کا برطانوی ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔شہزادی حیا بنت الحسین جو اْردن کے شاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں، کو یہ دولت اپنے دونوں بچوں کی زندگی کے تحفظ کے طور پر ادا کی جائے گی جن کو بقول جج فلپ مْور، خود اپنے والد سے ہی خطرہ ہے۔برطانیہ میں کیا جانے والا مقدمہ ان کے دو بچوں کے اخراجات سے متعلق ہے جو شہزادی حیا کے ساتھ ہی برطانیہ میں مْقیم ہیں۔ شہزادی حیا نے پہلے جرمنی میں پناہ لی تھی لیکن بعد میں وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں لندن کے کینسنگٹن پیلس گارڈنز میں 8 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے ایک شاندار محل میں رہائش پذیر ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر