جس شخص نے رابطہ کیا آصف زرداری اُس کا نام بتائیں: دفاعی ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک سینئر دفاعی ذریعے نےکہا ہے کہ آصف علی زرداری کو چاہیے کہ وہ اُس شخص کا نام بتائیں جس نے اُن سے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے رابطہ کیا اور مستقبل کے سیٹ اپ کے حوالے سے مدد کی درخواست کی۔دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ذریعے نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر بار غیر ذمہ دارانہ انداز سے بیانات دیے جاتے ہیں اور ڈیل (اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ) کے اشارے دیے جاتے ہیں جو بہت بد قسمت اور غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔ اہم عہدے پر فرائض انجام دینے والے ذریعے نے کہا کہ اگر آصف زرداری سچے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اُس شخص کا نام بتائیں جس نے اُن سے مدد مانگی، دفاعی عہدیداروں کو ایسے سیاست دانوں کے ساتھ کسی بھی غیر ضروری بحث میں نہیں پڑنا چاہیے جو بے بنیاد اور عجیب بیانات دیتے ہیں۔ رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ بالخصوص اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ’’ٹیلی فون کالز وصول کرنے‘‘ کے متعدد مرتبہ عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے ذریعے نے کہا کہ ان معاملات میں بھی سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ اُن افراد کا نام سامنے لائیں جو اُن سے رابطہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پر الزام عائد کرکے ملوث افراد کا نام نہ لینے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے اور یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ہمیں مستقبل کا سوچنا ہوگا کیونکہ جن لوگوں کے پاس مائنس ون جیسے فارمولے تھے وہ مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔انہوں نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لیا لیکن ان کے حوالوں سے واضح تھا کہ وہ کس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان سے مدد مانگی گئی اور فارمولا پوچھا گیا لیکن میں نے ’’انہیں‘‘ بتا دیا ہے کہ پہلے اِس حکومت کو چلتا کریں اور اس کے بعد بات ہوگی۔آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں 2018 میں اپنے پہلے خطاب میں کہہ دیا تھا کہ ’’چوں چوں کا مربہ‘‘ حکومت نہیں چلے گی۔انگریزی اخبار کے مطابق زرداری کا کہنا تھا کہ اب صورتحال ایک ایسے موقع پر آگئی ہے کہ یہ لوگ مجھ سے مدد مانگ ر ہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں اُنہیں کوئی فارمولا دوں اور کوئی میکنزم بناؤں، میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ پہلے حکومت کو چلتا کریں اور اس کے بعد بات شروع ہوگی، ہم پاکستان کا خیال رکھیں گے جیسے پہلے کیا تھا، جب بھی پاکستان کو مشکل پیش آئی، پیپلز پارٹی نے ملک کو بچایا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر