اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، امریکی صدر جو بائیڈن

ااسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سب کو کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے۔ جو بائیڈن نے کہا کہ اگر آپ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں اور ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگوالی ہے تو آپ محفوظ ہیں البتہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو یہ خطرے کی بات ہے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ برائے مہربانی جلد سے جلد کورونا کی بچاؤ ویکسین لگوائیں ۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جبکہ آئندہ ماہ 50 کروڑ فری ریپڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر