مایا علی فلم فیئر مڈل ایسٹ کی بااثر خواتین میں شامل

لاہورنیشنل ٹائمز)پاکستان فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کو سال 2021 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے سال کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے اور اس سال پاکستانی اداکارہ مایا علی کو اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مایا علی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئےبااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔اداکارہ جو پہلے ہی فلم فیئر مڈل ایسٹ سے خواتین کو بااختیار بنانےسے متعلق خصوصی گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اس اعزاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کے میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسکرین پر روزانہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے لیکن فلم فیئر مڈل ایسٹ کی اس کافی ٹیبل بک کا حصہ بننا کچھ زیادہ خاص ہے۔مایا علی نے اپنے مداحوں اور فا لوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی بے پناہ محبت اور تعاون کی مشکور ہوں۔شوبز شخصیات سمیت مایا علی کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس 2020 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دئیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر