میرل اسٹریپ کو دیکھ کر اداکاری کا شوق ہوا، اْشنا شاہ

کراچی د(نیشنل ٹائمز)داکارہ اْشنا شاہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کی والدہ اور بڑی بہن بھی اداکاری کرتی رہی ہیں مگر انہیں ہولی وڈ کی سپر اسٹار میرل اسٹریپ کو دیکھ کر اداکاری کا شوق ہوا۔میرل اسٹریپ کا شمار ہر دور کی بولڈ اور بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے، وہ 70 اور 80 کی دہائی کی اولین اداکارائوں میں سے ایک ہیں۔اْشنا شاہ نے حال ہی میں ’وی او اے اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہان کا بچپن اور زندگی کا زیادہ تر حصہ کینیڈا میں گزرا، جس وجہ سے ابتدائی طور پر انہیں شوبز میںاردو ٹھیک انداز میں نہ بول پانے کی وجہ سے مسئلہ بھی ہوا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 20 فیصد کردار منفی نبھائے ہیں، تاہم حیران کن طور پر انہیں برے کردار ادا کرنے پر بھی سوشل میڈیا پر گالیاں دی جاتی ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ انہیں ان کے لباس، بیانات اور کرداروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ ساڑھی کے ساتھ تصویر شیئر کردیں اور انہوں نے دوپٹہ نہ پہن رکھا ہو تب بھی انہیں گالیاں دی جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں سینیئر اداکار قوی خان کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے جب کہ وہ اپنی بہترین دوست کبریٰ خان کے ہمراہ بھی کام کرنا پسند کریں گی۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں اس تاثر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کہ جو امیر ہے، اسے انگریزی آتی ہوگی اور جو بولڈ لباس پہنتا ہے وہ خراب ہوتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ڈراموں میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانی کا کردار بھی ایسے ادا کریں کہ اس کردار سے ہی واضح ہو کہ وہ پاکستانی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر