ہائی بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے آسان طریقے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر متوازن بلڈ پریشر انسانی صحت کے لیے متعدد مشکلات کا سبب بنتا ہے جس میں دل کے عارضے کا لاحق ہونا سر فہرست ہے لہٰذا اسے نظر انداز کرنے کے بجائے چند مثبت عادات اپنا کر بلند فشار خون کو کافی حد تک متوازن بنایا جا سکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق انسان فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کا شکار کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش بیماری ہے جس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں، بلند فشار خون پر نظر رکھنا ضروری ہے جبکہ اسے نظر انداز کرنے کے نتیجے میں دل اور مجموعی صحت سے متعلق سنگین نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔چائے پینے کی عادت سے متعلق اہم انکشافاتماہرین کے مطابق اس بیماری کے مریض اپنی عادات اور غذا میں چند تبدیلیاں لا کر اس کے نقصانات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے۔ہائپر ٹینشن، ہائی بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کی گئی چند مثبت عادات مندرجہ ذیل ہیں:مثبت غذاطبی و غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، ہائیپرٹینشن کے مریضوں کو دن کے تین کھانوں میں سے ناشتے کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔ایسے افراد کو ناشتے کے لیے فائبر اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے، فائبر اور پروٹین کےاستعمال بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔کیفین سے پرہیزچائے، کافی یا کوئی بھی کیفین والا مشروب بلڈ پریشر بڑھاتا ہے، کیفین والے مشروبات کی جگہ کسی ہربل چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔متوازن وزنبلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے وزن میں اضافہ بھی ایک خطرہ ثابت ہوتا ہے لہٰذا ایسے مریضوں کو مناسب وزن برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، اضافی وزن سے چھٹکارہ حاصل کر لینا صحت مند ثابت ہو سکتا ہے۔ورزش کرناطبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن کے مریضوں کو صبح کا آغاز ورزش سے کرنا چاہیے، روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے، روزانہ صبح آدھا گھنٹہ چہل قدمی، جاگنگ، تیراکی اور سائیکلنگ کی جا سکتی ہے۔آنے والے پورے دن میں پر سکون رہنے کے لیے دن کا آغاز یوگا سے بھی کیا جا سکتا ہے۔بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کے لیے خود متحرک اور پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔سیگریٹ نوشی سے پرہیز ماہرین کے مطابق ہائیپرٹینشن کے مریضوں کو تمباکو نوشی سے دور رہنا چاہیے، تمباکونوشی دل کی شریانوں کو زخمی اور اِن کے سخت ہونے کے عمل کو تیز کرتی ہے، اس لیے سگریٹ نوشی فوری ترک کر دیں۔احتیاطبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرتے رہنا چاہیے تاکہ بڑی مشکل سے بچا جا سکے، روزانہ کی بنیاد پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ لیں اور اپنے معالج سے رابطہ رکھیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر