وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، صادق اور امین نہ رہے لہٰذا عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔یہ درخواست گزار گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اوردرخواست واپس لینےکی متفرق درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی رٹ پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر