کے پی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں PTI نے غلطیاں کیں: وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’تحریک انصاف نے پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور خمیازہ بھگتا‘۔انہوں نے کہا کہ ’غلط امیدواروں کا انتخاب ایک کلیدی سبب تھا، اب سے میں پختونخوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا‘۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف مزید قوت کے ساتھ ابھرے گی‘۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو چار سٹی کونسل میں سے ایک بھی میئر شپ نہ ملی جب کہ جے یو آئی (ف) نے انتخابات میں زیادہ نشستیں حاصل کیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر