امریکی ایئرپورٹ پر اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے خودکار روبوٹ

سنسناٹی(نیشنل ٹائمز): بسا اوقات مصروف ایئرپورٹ پر لوگوں کو کھانے اور جوس وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ دوری کی وجہ سے یا اپنی قطار کی وجہ سے دکان تک نہیں جاسکتے۔ اب ان کے لیے امریکی ایئرپورٹ پر خودکار ’اوٹوبوٹ‘ نامی روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جسے بطورِ خاص ایئرپورٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ فوڈ ڈیلیوری کے لیے سب سے پہلے اسے سنسناٹی ایئرپورٹ پرآزمایا گیا ہے جو پہیوں کی مدد سے تیزی سے دوڑتا رہاتا ہے۔ ایئرپورٹ کی کسی بھی حصے میں موجود دکان سے آپ کھانا، مشروبات، سافٹ ڈرنکس اور سفر کی دیگر اشیا خریدسکتے ہیں اور روبوٹ انہیں لے کر آپ کے پاس حاضر ہوجاتا ہے۔ آرڈر ملنے کے بعد متعلقہ انسانی اسٹاف اس میں درکار اشیا رکھ کر آپ کی جانب رواں دواں ہوجاتا ہے۔ایک پرہجوم ایئرپورٹ پر رکاوٹوں اور لوگوں سے بچنے کے لیے اس میں لیزر ریڈار (لیڈار) نصب ہے جبکہ ایئرپورٹ کی جامد رکاوٹوں کا پورا نقشہ اس کے اندر موجود ہے۔ اس کے علاوہ وائی فائی سگنل، کیمرہ اوربلیو ٹوتھ نظام بھی موجود ہے۔ایپ کی بدولت صارفین روبوٹ کی موجودگی اور مقام کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ آرڈر کرنے کے بعد فون پر ایک کیو آر کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ جب روبوٹ آرڈر دینے والے صارف کے پاس جاتا ہے تو کیو آر کوڈ سے روبوٹ کے اندر کا حصہ کھلتا ہے جس کی بدولت آپ مطلوبہ کھانا یا شے اٹھاسکتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس سہولت کو دیگر ایئرپورٹس پر آزمایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر