بھارت: 12 گھنٹوں کے دوران دو سیاسی رہنما قتل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست کیرالہ میں 12 گھنٹے کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر رنجیت سری نواسن کو آج ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ ایس ڈی پی آئی لیڈر کے ایس شان کو ہفتہ کی رات قتل کیا گیا تھا۔ایس شان کے قتل کا الزام ان کی پارٹی نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر عائد کیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے کیرالہ کے ضلع الاپوزا میں دفعہ 144 نافذ کردی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر