ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

مکوآنہ ((نیشنل ٹائمز)حکومت کی جانب سے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کیلئے دی گئی مہلت 31 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔واضح رہے کہ چاروں پرائز بانڈزکی قرعہ اندازی بند ہوگئی ہے اور اب جن شہریوں کے پاس یہ بانڈز ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان پرائز بانڈز کو کیش کرنے یا پریمیم بانڈز میں منتقل کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ کریں۔ اس ضمن میں حکومت متعدد بار ڈیڈ لائن میں توسیع بھی کرچکی ہے، ستمبر میں آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل 3 ماہ کی توسیع کردی گئیتھی جو 31دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کیونکہ بعض پرائز بانڈز کیلئے اچھا خاصا وقت دیا جاچکا ہے، اس لئے تمام پرائز بانڈز کی واپسی میں مزید مہلت مشکل نظر آرہی ہے البتہ بعض پرائز بانڈز واپسی کیلئے مزید توسیع ہوگی۔خاص طور پر 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی واپسی کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان نہیں البتہ دیگر پرائز بانڈز واپسی کیلئے مزید مہلت دی جاسکتی ہے۔حکومت نے 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی خرید وفروخت 24 جون 2019 کو بند کردی تھی جسے تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2020 مقرر کی گئی تھی اور 9 دسمبر 2020 کو 25ہزار روپے مالیت جبکہ 15ہزار اور ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز 29اپریل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مجموعی طور پر اب تک 4 پرائز بانڈز بند کئے جاچکے ہیں اور 4 پرائز بانڈز کی معمول کے مطابق خرید وفروخت اور قرعہ اندازی ہورہی ہے جن میں 100روپے، 200روپے، 750روپے اور 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر