سعودی عرب سے معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب نے دو سال سے عائد کورونا پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے غیرملکی بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کورونا پابندیوں سے متعلق نئی ہدایت کے تحت اب 12 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا اجازت نامہ لے سکتا ہے تاہم اس کے لیے عازمین کو کچھ طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قدوم پلیٹ فارم پر کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کا ثبوت رجسٹر کرانا ہوگا جس کے بعد ہی مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بعد ازاں توکلنا اور اعتمرنا ایپس پر بھی رجسٹر ہونا ہوگا۔اسی طرح عمرہ کمپنی سعودی عرب سے باہر سے عمرہ ویزہ کے ساتھ آنے والے زائرین کے لیے ضروری اجازت نامے جاری کرے گی۔اگرچہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عبادت گزاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے لیکن ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر