بچوں کو دی جانے والی فائزر کورونا ویکسین غیرموثر، خوراک بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): دنیا کی سب سے بڑی فارمیسی کمپنی فائزر نے بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین کو موثر بنانے کیلئے خوراک میں اضافہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائزر نے کہا ہے کہ 2 سے 5 سال تک کے بچوں پر کیے گئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین مطلوبہ مدافعت پیدا کرنے میں غیر موثر رہی ہے۔ اس لیے ویکسین کے کورس میں 2 خوراکوں کے بجائے 3 خوراکیں شامل کی جارہی ہیں۔کمپنی نے اپنے ڈیٹا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کی خوراکوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فائز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے اعلیٰ سطح پر تحفظ کیلئے ویکسین کی 2 خوراکیں دیئے جانے کے دو مہینے بعد پھر 3 مائکروگرام کی تیسری خوراک کا انتظام کیا جائے گا جسکے نتائج جاری مطالعے میں شامل کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ برائے صحت اور انسانی خدمات کے ماتحت ادارے سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق 5 سے 11 سال کے بچوں کو دی گئی فائزر کورونا ویکسین سے اب تک قلبی سوزش کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر