شارک سے حاصل شدہ اینٹی باڈی کووڈ 19 وائرس تباہ کرسکتی ہے

وسکانسن(نیشنل ٹائمز): سائنسدانوں نے شارک کے امنیاتی نظام سے اینٹی باڈی طرز کے پروٹین نکالے ہیں جنہیں وی این اے آر کا نام دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ کووڈ 19 وائرس، اس کی بدلی ہوئی اقسام اور دیگر بہت سے وائرس کو تلف کرسکتا ہے۔16 دسمبر کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اسے فوری استعمال تو نہیں کیا جاسکتا لیکن مستقبل میں کورونا وائرس کی وبا کے لیے ضرور مفید ہوگا۔ یہ سارس کووٹو اور ڈبلوآئی وی ون کوو وائرس کو بھی تلف کرسکتا ہے۔یونیورسٹی آف وسکانسن مڈیسن کے پروفیسر آرون لی بیو کے مطابق کورونا وائرس اپنی شکل بدلتا رہے گا اور ہمیں تھکادے گا لیکن شارک کے وی این اے آر پروٹین سے اس کے علاج کی نئی راہیں نکل سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم مستقبل میں کورونا کے نئے حملے کو ایک حد تک زائل کرسکتے ہیں۔’ کورونا وائرس اپنی شکل بدل کر حملہ کرتا رہے گا لیکن شارک سے لیا گیا مدافعتی ہتھیار مستقبل کے ان مسائل سےہمیں محفوظ رکھ سکتا ہے،‘ ڈاکٹر آرون نے کہا ۔سائنسی لحاظ سے اینٹی باڈیز لائبریری سے وی این اے آر لئے گئے ۔ ان کی جسامت انسانی اینٹی باڈیز کےدسویں حصے کے برابر ہوتی ہے۔ پھر ماہرین نے نوٹ کیا کہ شارک اینٹی باڈی انفیکشن والے خلیات سے چپک گئیں اور ان کا پھیلاؤ روکا۔ چھوٹی جسامت کی وجہ سے یہ جسم کے دیگر حصوں تک جاسکتی ہیں جہاں انسانی اینٹی باڈیز بھی نہیں پہنچ پاتیں۔پہلے انکشاف ہوا کہ شارک کی تین اینٹی باڈیز سارس کووون کو ختم کرسکتی ہیں جو پہلے 2003 میں منظرِ عام پر آیا تھا۔ ایک اور وی این اے آر تھری بی فور کےنام سے ہے جو وائرس کے اسپائک پروٹین سے بہت مضبوطی سے جڑ جاتا ہے۔اس کے علاوہ بڑی کامیابی سے مرس وائرس بھی تباہ کرسکتا ہے جو کورونا وائرس کا دور کا رشتے دار ہے۔ اسی وجہ سے تھری بی فور کورونا کی ڈیلٹا قسم کو تیزی سے تلف کرسکتا ہے۔ایک اور وی این اے آر اینٹی باڈی ٹو سی او ٹو کا انکشاف بھی ہوا ہے جو سارس کووٹو وائرس کو روک سکتی ہے۔ مجموعی طور پر شارک کی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کے مقابلے میں ہمیں نیا تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر