ہتک عزت معاملہ؛ اس کیس سے کیریئر متاثر ہوا، میشا شفیع

لاہو(نیشنل ٹائمز)ر: اداکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس سے ذاتی زندگی بھی متاثر ہوئی لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں۔ضلع کچہری میں گلوکارواداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ گلوکارہ میشا شفیع ضلع کچہری پیش ہوگئیں اور حاضری مکمل کروائی۔ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔ اداکارہ میشا شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کیس سے کیریئر متاثر ہوا۔ ایسے معاملات سے کیریئر کے علاوہ ذاتی زندگی اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔میشا شفیع نے کہا کہ لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں۔ ہم بھی عام لوگ ہیں ہماری بھی ایک پرسنل لائف ہوتی ہے۔ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت اور سپورٹ چاہیئے ہوتی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 11.30 تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر