گوگل نے تخلیق کاروں کے لیے مالیاتی مدد کی ایپ ’قایا‘ پیش کردی

کیلفورنیا(نیشنل ٹائمز): گوگل نے مختلف تخلیق کاروں کی مالی معاونت ’مونیٹائزیشن‘ کے لیے ایک نئی ایپ قایا کے نام سے پیش کردی ہے۔ یہ براہِ راست ان کے ڈجیٹل اسٹور سے جڑی ہوگی۔ ایپ کی بدولت تخلیق کار اپنی مصنوعات بیچ سکیں گے اور لاتعداد طریقوں سے رقم وصول کرسکیں گے۔گوگل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے سرچ انجن کی طرح قایا ایپ کو پورے ویب کے لیے کاروباری مرکز بنایا جائے گا۔ ایپ کے روابط سوشل میڈیا، اسٹور، ڈجیٹل شو کیس اور تمام مصنوعات سے ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ پر آپ اپنے نام سے بھی چینل بناسکیں گے جو ویب ایڈریس میں ظاہر ہوں گے۔گوگل کے مطابق آپ پلیٹ فارم پر ورزشی اسباق سے لے کر کتابیں پڑھنے کے سیشن اور سویٹر بننے کے ڈیزائن تک فروخت کرسکیں گے۔ چاہیں تو آپ اشیا فروخت کریں یا پھر سبسکرپشن بھی شروع کرسکتے ہیں۔ ایپ میں مفت اور پیسے والی دونوں پراڈکٹس رکھی جاسکتی ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ قایا براہِ راست یوٹیوب سے جڑسکتی ہے اور ویڈیو کلپس میں بھی آپ اپنی مصنوعات کو فروخت کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر