مانی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی اب بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر اپنے شوہر، اداکار مانی کی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کی ایک جھلک جاری کردی ہے۔انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ان کا فل اسٹاپ ہے‘۔مانی اس فلم میں کس طرح کے کردار میں نظر آئیں گے، اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔تاہم، فلم’عشرت میڈ اِن چائنہ‘کی کاسٹ میں محب مرزا، شمعون عباسی، صنم سعید، مانی، سارہ لورین، نیئر اعجاز، شبیر جان اور علی کاظمی شامل ہیں۔اس فلم میں فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی (HSY) کو منفی کردار میں متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فلم ایک ایکشن فلم ہے جو کہ ایک گینگ دشمنی کے گرد گھومتی ہے اور اسے 2020 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن گزشتی سال یہ فم ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔تاہم، اب اطلاعات کے مطابق اس فلم کو اگلے سال 24 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر