پنجاب: نمونیا کیسز میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سردی کی شدید لہر کے باعث صوبۂ پنجاب میں نمونیا کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمۂ صحت پنجاب کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون کے مطابق پنجاب میں 93 ہزار 495 افراد نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ نمونیا سے متاثرہ 530 مریضوں کی اموات ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے بچے نمونیا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، نمونیا 5 سال سے چھوٹے بچوں کی اموات کی بڑی وجہ بھی ہے۔نمونیا: اِک اِک سانس اہم ہےڈی جی ہیلتھ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موسم میں بچوں کو سردی، گرد، دھند اور دھوئیں سے بچائیں۔سیکریٹری صحت پنجاب صالحہ سعید کے مطابق اسپتالوں کے بچہ وارڈز میں نمونیا کے شکار بچوں کے علاج کی سہولتیں مکمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں آکسیجن، پلس آکسی میٹر اور اینٹی بائیوٹک ادویات دستیاب ہیں۔سیکریٹری صحت پنجاب صالحہ سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر