شعیب ملک کی سادگی سے متاثر ہوکر ان سے شادی کا فیصلہ کیا، ثانیہ مرزا

کراچی(نیشنل ٹائمز): بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعیب ملک کی سادگی سے متاثر ہوکر ان سے شادی کا فیصلہ کیا۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کے ہمراہ اداکار احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شرکت کی۔ جہاں احسن خان نے ثانیہ سے سوال پوچھا کہ شعیب کی کون سی ایک خوبی کی وجہ سے آپ نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا؟احسن خان کے سوال کے جواب میں پہلے تو ثانیہ مرزا نے کہا کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ وقت کے ساتھ لیا جاتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔بعد ازاں ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی وہ خوبی بتائی جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے کہا شعیب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا، پاکستان کے لیے برسوں سے کھیل رہے ہیں اور کامیاب کرکٹر ہیں لیکن ان کی سادگی وہ خوبی ہے جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر