بچوں کی تعداد ، ثانیہ مرزا ور شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شادی کے بعد بچوں کی تعداد کو لیکر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر ثانیہ اور شعیب کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مستقبل میں ہونے والے بچوں کی تعداد پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں شعیب ثانیہ سے پوچھتے ہیں کہ مزید کتنے بچے اور ہونے چاہئیں؟ ایک یا اس سے زیادہ ؟ جس پر ثانیہ کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں تاہم میرے خیالمیں دو۔ جس پر شعیب کہتے ہیں کہ صرف 2 بچے کیوں؟ 4، 5، 10کیوں نہیں ؟شعیب کے سوال پر ثانیہ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نہیں بنانی، زندگی میں اور بھی کام ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل رائونڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر