لبلبے کے سرطان کو پلٹانے والی ’خلیاتی ٹائم مشین‘

نیویارک(نیشنل ٹائمز): لبلبے کا سرطان بہت خوفناک رفتار سے پھیلتا ہے لیکن اب ایک خلیاتی ’ٹائم مشین‘ سے اسے لوٹایا یا ریورس کیا جاسکتا ہے۔ اسے پوردوا یونیورسٹی مرکزبرائے سرطانی تحقیق کے پروفیسر بمسو ہان اور اس کے ساتھیوں نے وضع کیا ہے۔’ اب ہم نے پہلی مرتبہ کینسر کے خلیات کی گھڑی پیچھے کرکے انہیں تندرست کرنے کا طریقہ معلوم کیا ہے جس سے نئے علاج اور نئی دوائیں بن سکیں گی،‘ پروفیسربسمو نے کہا۔سب سے پہلے انہوں نے لبلبلے کا ایک زندہ ماڈل بنایا جسے ’ایکینس‘ کا نام دیا۔ یہ چھوٹی آنت میں ہاضماتی رس بھیجتا ہے۔ لبلبے کے سرطان میں پہلے سوزش (جلن) بڑھتی ہے جو خلیاتی تبدیلی سے رونما ہوتی ہے اور خود لبلبہ اپنے ہی تبدیل شدہ خامروں (اینزائم) سے متاثر ہونے لگتا ہے۔ماہرین نے لبلبے کے سرطانی خلیات کی گھڑی پیچھے کرکے انہیں پہلےوالے اینزائم بنانے پر مائل کیا اور یوں خلیات تندرست ہونے لگے۔ اگر خلیات (سیلز) سرطان سے پاک ہوجائیں تو ازخود پورا لبلبلہ کینسر سےنکل سکتا ہے جسے ہم ری سیٹ ہونا کہہ سکتے ہیں۔اس محال کام کو ممکن بنانے کے لیے سائنسداں پہلے ہی کینسر کو ری سیٹ کرنے والے ایک جین پی ٹی ایف ون اے پر کام کرچکے ہیں جنمیں اسی ادارے کے پروفیسر اسٹیفن کونیزنی شامل ہے۔ لبلبے کے لیے یہ جین بہت اہم ہے بلکہ اس کی تعمیر کرتا ہے۔ اب اگر سرطان ذدہ لبلبے میں اسے سرگرم کیا جائے تو کینسر کو دورکیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے ایک خردبینی سلائڈ میں جوف کاڑھے اور اس کے اندرخلیات بھردیئے جو لائنوں میں تھری ڈی شکل میں ترتیب پائے۔ پھر’وسکس فنگرنگ‘ نامی ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی بھی بنائی گئی۔ پھر سلائیڈ پر کینسر خلیات کی لکیر یا سیل لائن بنائی گئی۔اب لبلبے کے سرطانی خلیات میں جب دوبارہ پی ٹی ایف ون اے جین سرگرم کیا گیا تو سلائڈ پر باقی ماندہ خلیات سرطانوی حالت سے باہر آگئے یعنی ری پروگرام ہونے لگے۔ اس کامیابی سے لبلبے کے سرطان کے علاج کے لیے جین تھراپی کی راہ کھل سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر