قریب کی نظر درست کرنے کیلیے دنیا کے پہلے آئی ڈراپس پیش کردیئے گئے

لندن:(نیشنل ٹائمز اگرآپ قریب کی نظر کی کمزوری سے پریشان ہیں تواس خامی کو دور کرنے والے ایک نئے آئی ڈراپس کا استعمال کیجئے جسے اب فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے منظور کرلیا ہے۔
عمر کے ساتھ ساتھ کئی افراد پریس بایوپیا کے شکار ہوجاتے ہیں جس میں کتاب اور فون کے الفاظ دھندلے دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا کے کروڑوں افراد اس کیفیت کے شکار ہیں۔ عمر رسیدگی میں آنکھوں کا عدسہ (لینس) سخت ہوجاتا ہےجس کے بعد آنکھوں کے پٹھے آنکھ کی پُتلی کو سکیڑنے اور فوکس کرنے سے قاصر رہتےہیں۔ یوں بازو کے فاصلے پر موجود باریک شے دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ویوٹی نامی آنکھوں کے قطروں میں ایک اہم کیمیکل ’پائلوکارپائن‘ شامل ہے۔ دن میں ایک مرتبہ آنکھوں میں قطرہ ٹپکانے سے آنکھوں کی پُتلی سکڑجاتی ہے اور قریب کی اشیا صاف نظر آتی ہیں جس کےبعد کسی عینک کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ایک دن میں ایک قطرہ ٹپکانے سے دوا کا اثر پورے دن رہےگا۔آئی ڈراپس کے کئی ٹیسٹ لئے گئے تو پہلے 40 سے 55 برس کے 750 افراد پر اسے آزمایا گیا تو کم روشنی میں بھی آپٹومیٹرسٹ وژن چارٹ میں بہت آرام سے انہوں نے تین اضافی سطریں پڑھیں۔ ایک ماہ بعد بھی وہ مزید ایک لائن پڑھ سکتے تھے۔ اس سے ویوٹی ڈراپس کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔لیکن آنکھ کی پُتلی کم یا زیادہ ہونے سے آنکھ میں روشنی جانے کی شرح بھی بدل جاتی ہے۔ کیمرے کے طرح انسانی آنکھ روشنی اور اندھیرے میں ازخود متعین ہوتی ہے۔ یہ کیفیت آئی ایس او کہلاتی ہے جو دھوپ میں ایک اور اندھیرے میں 800 تک ہوجاتی ہے۔کمپنی کے مطابق آئی ڈراپس سے آنکھوں میں تناؤ اور دردِ سر لاحق ہوسکتا ہے لیکن انتہائی مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اندھیرے میں کام کرنے سے کچھ مشکل پیش آسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر