ہتک عزت کیس؛ میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی، میشا شفیع

لاہور: اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بعد شوبز انڈسٹری کی بہت سی خواتین نے ہراسانی پر مجھ سے رابطہ کیا میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی اور مجھے بہت مالی نقصان ہوا ہے۔سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ میشا شفیع نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے میشا شفیع کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی ملتوی کردی۔عدالتی کارروائی کے بعد گلوکارہ میشا شفیع نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد بہت سی شوبز انڈسٹری کی خواتین نے مجھ سے رابطہ کیا۔میشا شفیع نے کہا شوبز انڈسٹری کی خواتین نے مجھ سے اپنے ساتھ ہراساں کرنے کے واقعات پر بات کی۔ تاہم میں ان خواتین کے نام نہیں بتاؤں گی۔ میں حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوں اس کیس کا انجام اچھا ہوگا۔گلوکارہ نے کہا مجھے پہلی بار عدالت بلوایا گیا تو میں حاضر ہوگئی ہوں۔ انہوں نے کہا میڈیا نے اس کیس کی بہت غلط رپورٹنگ کی ہے۔ مجھے اس سے پہلے کبھی عدالت طلب نہیں کیا گیا۔ اس کیس کے باعث مجھے بہت مالی نقصان ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر