سلمان خان اور رنبیر کپور کے کترینہ کو شادی پر کروڑوں کے تحائف

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے سلو میاں اور رنبیر کپور سمیت شوبز کے دیگر فنکاروں نے کترینہ کیف کو شادی پر کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔9 دسمبر کواداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو ان کے مبینہ سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اوررنبیر کپور سمیت دیگر فنکاروں نے کروڑوں کے تحائف دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کے مبینہ سابق بوائے فرینڈ سلمان خان نے ان کی شادی میں تو شرکت نہیں کی لیکن وہ کترینہ کو تحفہ دینا نہیں بھولے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار نے کترینہ کو دبنگ گاڑی رینج روور گفٹ کی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے۔وہیں دوسری طرف کترینہ کے ایک اور سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور نے بھی انہیں انتہائی مہنگا ہیروں کا ہار بطور تحفہ دیا ہے جس کی قیمت 2 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے۔صرف سلومیاں اور رنبیر کپور نے ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دئیے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے نئے شادی شدہ جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ دی ہے۔عالیہ بھٹ نے جوڑے کو پرفیوم کی باسکٹ دی ہے جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے کترینہ کو شادی پر ہیرے کے آویزے (ایئر رنگز) دئیے ہیں جن کی قیمت 6 لاکھ 4 ہزار روپے ہے۔ہرتھیک روشن نے شادی پر وکی کوشل کو سپر بائیک بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بطور تحفہ دی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں نے کترینہ کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے کا پلاٹینئم بریسلیٹ گفٹ کیا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے اپنی خوبصورت بیوی کترینہ کیف کو شادی پر ایک کروڑ 3 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ دی ہے۔ وہیں دوسری طرف کترینہ نے اپنے شوہر وکی کوشل کو ممبئی میں ایک مہنگا اپارٹمنٹ گفٹ کیا ہے جس کی قیمت 15 کروڑ روپے ہے۔خیال رہے کہ فنکاروں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مہنگے تحائف دینے کی خبر صرف بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہے لیکن جوڑے نے خود انہیں تحائف دئیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر