بھارت؛ اومی کرون 11 ریاستوں تک پھیل گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔میڈیا کے مطابق راجستھان میں اومی کرون ویرینٹ کے17، گجرات میں 4، کرناٹکا میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ریاست کیرالہ میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آئے تھے جہاں پر تعداد 5 ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، چندی گڑھ میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اور نئی دلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے 7974 کیس رپورٹ ہوئے اور 343 افراد ہلاک بھی ہوئے جبکہ 7948 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سب سے ذیادہ اموات کیرالہ میں ہوئیں جہاں 282 لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر