بھارت: بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کا آخری زخمی بھی ہلاک ہو گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثےکے آخری زخمی اور گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔بھارتی فضائیہ کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے آخری زخمی تھے جو ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائریکٹنگ اسٹاف تھے۔بھارتی فضائیہ کے مطابق ورون سنگھ کا علاج ملٹری اسپتال ویلنگٹن میں جاری تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ورون سنگھ کو رواں برس 15 اگست کو 2020 میں ایک فضائی ہنگامی صورتحال کے دوران تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔یاد رہے کہ 8دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف دیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر