کرائسٹ چرچ مسجد حملہ، پاکستانی ہیرو نعیم رشید کے نام نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کرائسٹ چرچ مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے پاکستانی ہیرو نعیم رشید کو نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈ ‘نیوزی لینڈ کراس’ سے نواز دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور سے مقابلے کے دوران زندہ بچنے والے عبدالعزیز کو بھی نیوزی لینڈ کراس دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس حوالے سے کہا کہ یہ ایوارڈ وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے جو نیو زی لینڈ میں اس سے پہلے صرف دو بار دیا گیا ہے۔کرائسٹ چرچ حملے کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کو بہادری کے میڈل دیے گئے، ان میں حملہ آور کو گرفتار کرنے والے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2019 میں کرائسٹ چرچ مسجد پر دہشت گرد نے حملہ کیا تھا جسے روکنے کی کوشش میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نعیم رشید کے علاوہ ان کا 22 سالہ بیٹا طلحہ نعیم اور 51 مسلمان شہید ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر