دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کرسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کرسکتا۔وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے ان بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے جو اپنے طالبِ علموں کی حفاظت کے لیے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے، وقت نے ثابت کیا کہ بے شک دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، اس کے پیچھے وہ بزدلانہ سوچ ہوتی ہے، جو اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لئے نہتے کم سن پچوں کو بھی استعمال کرسکتی ہے تاہم آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست ہونے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف مزید بلند ہوئے، پوری قوم متحد ہوئی اور ہم نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دشمنوں کو ان کے ٹھکانوں میں دھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنایا، میں آج پوری قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کرسکتا، پاکستان قوم کے عظم، حوصلے اور ہمت کو شر پسند عناصر نے جب بھی متزلزل کرنے کی کوشش کی، ان کو منہ کی کھانی پڑی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عہد کریں کہ پوری قوم متحد ہو کر فرقہ ورانہ، مذہبی اور نسلی تعصب پھیلانے والوں، تفرقہ پھیلانے والوں، اپنے ناپاک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لئے ایسے ہتھکنڈے اپنانے والوں کے خلاف یونہی کھڑی رہے گی، قوم اپنی صفوں میں موجود ان عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے تدارک میں ریاست کا ساتھ دے گی، میری خدا سے دعا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ قائدِاعظم کا فرمان ہے کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچا سکے، آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو اس کرب ناک سانحہ کی یاد دلاتا ہے، جب بزدل شر پسند عناصر نے ہماری قوم کے مستقبل، نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر