چھوٹے کاروبار والوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا آسان فنانس اسکیم کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی حکومت نے اسمال اینڈ میڈیم انٹری پرینیور(ایس ایم ای) پالیسی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ ایس ایم ای پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کردیا ہے، پالیسی کے تحت انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور آسان شرائط پر بغیر ضمانت قرضے بھی دیے جائیں گے۔وزیرصنعت و پیداوار نے کہا کہ پاکستان میں ایک تخمینہ کے مطابق 50 لاکھ سے زائد کاروبار چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں،ملک میں 35 ہزار بڑی صنعتوں کی تعداد ہے، لارج اسکیل صرف پاکستان 5 فیصد اور باقی ماندہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ہیں، بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت میں موجود ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑے مسائل کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے درجے میں کئی شعبوں کو کوئی این او سی کی ضرورت نہیں، اب کاروبار شروع کرنے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ہم نے بغیر انسپکٹرز کے انسپکشن کی ہے اور اب انسپکٹر ایسے نہیں جائے گا، اس حوالے سے پورٹل بنایا گیا ہے جس سے رشوت کا خاتمہ ہوگا، اس پالیسی کو بنانے کیلئے مینوفیکچرنگ شعبے کو 10 کروڑ سے کم ٹرن اوور کو 0.25 کردیا گیا، 25 کروڑ کا ٹرن اوور رکھنے والوں کیلئے ٹرن اوور ٹیکس 0.5 فیصد رکھا گیا ہے،10 کروڑ ٹرن اوور والوں پر 7.5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔خسرو بختار نے بتایا کہ 30 ہزار نئے کاروباروں کو 1 کروڑ روپے تک بغیر ضمانت قرض دیا جائے گا، اگر کاروبار میں نقصان ہوتا ہے تو 40 فیصد حکومت اور کمرشل بینک برداشت کریں گے، ایس ایم ای کیلئے 4 ہزار 2 سو ایکڑ اراضی وفاق، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختص کی گئی ہیں، حکومتی ٹھیکوں کے اندر بھی ایس ایم ایز کو ٹھیکہ دیا جائے گا، ایس ایم ایز کے شعبے میں خواتین کیلئے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، سمیڈا کے تحت 30 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے، 80 کروڑ تک انڈسٹری کو ایس ایم ایز پالیسی کی مراعات حاصل ہوں گی، بزنس پلان کمرشل بینک دیں گے، کمرشل بینک 9 فیصد شرح سود پر ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کریں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ آج ایس ایم ای پالیسی کا اعلان کرنے جارہے ہیں،ہم درآمدی معیشت تھے اور اب ہم نے معیشت کو شفٹ کیا جارہا ہے،پاکستان کو مضبوط صنعتی بنیاد چاہیے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ایک امپورٹ معیشت تھے، پاکستان میں جو رواج پڑا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم امپورٹ پر گزارہ کرلیں گے، پاکستان کو مضبوط انڈسٹریل بیس چاہیے، اگر ہم پاکستان کو مضبوط انڈسٹریل بیس نہیں دے پاتے تو معاشی مسائل سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر