ٹام کروز نے پرائیویٹ جیٹ پر 300 کرسمس کیک کس کیلئے بھجوائے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے کرسمس سے پہلے ایک پرائیویٹ جیٹ میں 300 کرسمس کیک برطانیہ بھجوادیے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ٹام کروز نے اپنی فلم’ مشن: امپاسبل 7‘ کے سارے عملے کے لیے کرسمس سے پہلے ایک پرائیویٹ جیٹ میں کرسمس کیک برطانیہ بھجوادیےہیں۔ٹام کروز نے اپنی ٹیم کے لیے تحفے کے طور پر 300 کرسمس کیک لاس اینجلیس سے اپنےایک پرائیویٹ جیٹ پر برطانیہ بھیجے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، پرائیویٹ جیٹ کو بحر اوقیانوس کےاوپر سے 5,500 میل دور کے سفر پر بھیجا گیا۔ٹام کروز کی فلمیں ایک بار پھر تاخیر کا شکارخیال رہے کہ ٹام کروز اپنے پسندیدہ لوگوں کے لیے ووڈ لینڈ ہلز میں موجود ڈوانز بیکری کی وائٹ چاکلیٹس اور کوکونٹ بنڈٹ کیک اپنے پسندیدہ لوگوں کو تحفے کے طور پر بھیجنے کے لیے مشہور ہیں۔ یہاں تک کے بہت سے لوگ اس کیک کو ’ٹام کروز کیک‘کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ’ ٹام کروز اپنی فلم ’مشن: امپاسبل 7‘کی ٹیم کو کرسمس پر دعوت دینا چاہتا تھے اور فیصلہ کیا کہ اس کے لیے لاس اینجلیس کی ڈوانز بیکری کے کیکس سےبہتر اور کچھ نہیں ہوسکتا‘۔ٹام کروز کا جہاز پر خطرناک اسٹنٹذرائع نے مزید بتایا کہ’انہوں نے بیکری کو خاص طور پر 300 کیک بنانے کا کہا اور پھر انھیں اپنے جیٹ پر برطانیہ بھجوایا‘۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ’بظاہر یہ فضول خرچی ہے، لیکن ٹام کروز ناقابل یقین حد تک سخی انسان ہیں اور وہ ہر اس شخص کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتے تھے جس نے ان کے ساتھ فلم میں کام کیا‘۔اطلاعات کے مطابق،ٹام کروز نےان کیکس پر 11,400 یوروز خرچ کیے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر