بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے دہی دوا سے کم نہیں

’اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گُڈ بیکٹریا‘ یعنی کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر مثبت بیکٹیریاز سے بھرپور غذا دہی کو طبی ماہرین کی جانب سے مجموعی صحت کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، دہی کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کے نتیجے میں صحت کی دشمن بیماریاں جیسے کہ بلڈ پریشر اور ہائپرٹینشن سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق ہر عمر کے فرد کو دہی غذا کا اہم حصہ بنا لینا چاہیے، دہی کا شمار سپر فوڈ میں بھی کیا جاتا ہے اور اسے ایک مکمل غذا کا درجہ بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر کے بڑے بوڑھوں کی جانب سے ناشتے میں دہی کے استعمال کی ترغیب کی جاتی ہے۔انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟غذائی ماہرین کے مطابق دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز موجود ہوتی ہیں، اس میں دیگر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ پروٹین بھی بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے ۔اسی طرح دہی کے 100 گرام مقدار میں ہزاروں گُڈ بیکٹیریاز سمیت 59 کیلوریز، 0.4 فیصد گرام فیٹ، 5 ملے گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سو ڈیم ، 141 ملی گرام پوٹاشیم ، 3.2 گرام شوگر، 11 فیصد کیلشیم ، 13 فیصد کوبالامین، 5 فیصد وٹامن بی 6 او 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔دہی کھانے یا اس سے بنی نمکین یا میٹھی لسی پینے سے تا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ہے اور انسان خود کو پر سکون بھی محسوس کرتا ہے۔دہی کے استعمال کے نتیجے میں انسانی جسم میں ٹینشن کا احساس دلانے والے ہارمونز کی افزائش میں واضح کمی آتی ہے اور بلڈ پریشر بھی متوازن سطح پر رہتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند غذا ہے، دودھ سے بنی مصنوعات میں متعدد غذائی اجزاء جیسے کہ کیلشیم، میگنیشم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور یہ سب بلڈ پریشر کو رمتوازن سطح پر رکھنے کے لیے بہترین اجزاء ہیں۔السی تیل کے صحت پر حیران کُن فوائدغذائی ماہرین کے مطابق امراض قلب سے دو چار افراد کے لیے بھی دہی ایک بہترین آپشن ہے جبکہ دہی کا استعمال جسم میں موجود منفی کولیسٹرول کی سطح بھی متوازن کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر