عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

ممبئی(نیشنل ٹائمز): کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد بالی ووڈ کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جہاں اچانک شادی کرکے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا وہیں اب بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی بہت جلد شادی کی خوشخبری سناکر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرنے والے ہیں۔رنبیر اور عالیہ کے پرستار شدت کے ساتھ دونوں کے ایک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر 2022 یا پھر جنوری 2023 تک ہونے کا امکان ہے۔عالیہ بھٹ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق دونوں ہی نہیں چاہتے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اس لیے عالیہ اور رنبیر ممبئی میں چند قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے چچا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ شادی کے لیے طویل سفر نہیں کرسکتے اس لیے دونوں ان کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں ہی شادی کریں گے۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے لیے ممبئی کے شاندار ہوٹل تاج لینڈ اینڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر