آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے اور منشیات کیس کے ملزم آریان خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔اکتوبر میں منشیات کیس میں گرفتار اور پھر رہا ہونے والے آریان خان کو بومبے ہائی کورٹ نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ انہیں ہر جمعے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کےممبئی آفس میں حاضری لگانی پڑے گی۔ تاہم اب عدالت نے ضمانت کی یہ شرط ختم کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آج بومبے ہائی کورٹ سے آیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب بھی اسپیشل انویسٹی گیشن (خصوصی تفتیش کی) ٹیم آریان خان کو طلب کرے گی انہیں بذات خود دہلی آکر پیش ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ 23 سالہ آریان خان نے ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی 14 شرائط میں سے ایک میں ترمیم کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔آریان خان نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ہر جمعے کو این سی بی کے دفتر کے دورے کے دوران ان پر میڈیا کی جانب سے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دیتے ہوئے کہا تھا چونکہ اس کیس کی تحقیقات دہلی میں خصوصی تفتیشی ٹیم کے پاس منتقل ہوگئی ہیں لہذا ان کے ہر جمعے کو این سی بی کے ممبئی آفس جانے کے فیصلے میں نرمی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر موجود ایک جہاز سے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کے خلاف ناکافی ثبوتوں کی بنا پر انہیں 28 اکتوبر کو بومبے ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر