پاک بھارت آبی تنازعات: 2 سال بعد آج مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت آبی تنازعات پرانڈس واٹر کمشنرز کےدرمیان دو سال بعد آج مذاکرات ہوں گے۔گزشتہ روز انڈس واٹرکمیشن کا پاکستانی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مابین 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں مذاکرات ہوں گے۔اس حوالے سے انڈس کمشنر مہرعلی شاہ نے کہا کہ یہ مذکرات سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے مطابق ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے رتلےڈیم، پکل ڈل، کشن گنگا اور چیلی کوم پر تحفظات ہیں جو ہم بھارت کے سامنے رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اصولی موقف کے ساتھ دہلی جا رہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے۔مہرعلی شاہ نے کہا کہ ہم بھارت کو پابند کریں گے کہ سیلابوں اور مون سون سے متعلق پیشگی ڈیٹا شیئر کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے اگلی ملاقات کی تاریخ بھی طے کر کے آئیں گے، پانی کے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل بات چیت ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر