عمان(نیشنل ٹائمز) دبئی دستاویزات کے لئے کاغذات کا استعمال مکمل طورپر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداراے کے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے جس نے دستاویزات کے لئے کاغذ کا استعمال 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے 35 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوگی۔ یہ دبئی کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی طرف پہلا بڑا قدم ہے۔دبئی حکومت کی تمام اندرونی اوربیرونی لین دین اوردیگرمعاملات اب 100 فیصدڈیجیٹل ہوچکے ہیں جو سرکاری سروسز پلیٹ فارم سے چلائے جارہے ہیں۔امریکا، برطانیہ، یورپ اورکینیڈا بھی سسٹم کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
دبئی دنیا کا پہلا 100 فیصد پیپرلیس شہربن گیا



