آئی فون 14 پرو کی ریلیز سے قبل نیا فیچر سامنے آگیا

سان فرانسسكو(نیشنل ٹائمز): آئی فون کے شوقین غالباً برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ ایپل اپنے آئی فونز سے نوچ (اسکرین کے اوپر کالا مستطیل حصہ) ختم کررہا ہے لیکن اب یہ بات آئی فون 14 پرو اور پرومیکس کے حوالے سے زیادہ زور پکڑ رہی ہے۔رواں ہفتے کے شروع میں ایک کورین پبلکیشن ‘دی الیک’ نے کہا تھا کہ اس بار آئی فون پرو اور پرو میکس کی باڈی میں یہ حصہ نہیں ہوگا۔ تاہم یہ سستے آئی فونز پرو میں برقرار رہے گا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس بار ایپل ہول-پنچ-کیمرے کا استعمال کرے گا (یہ کیمرہ اسکرین کے اوپر کنارے پر یا درمیان میں نصب ہوتا ہے اور کوئی اضافی جگہ نہیں گھیرتا)۔ایپل ایسا کیوں کررہا ہے؟ اس کا جواب بہت آسان ہے، ایپل اپنے فون کو دیگر کمپنیوں کے فون سے الگ دکھانا چاہتا ہے۔ اب تک جتنے بھی فون سامنے آئے ہیں ان کی اکثریت میں نوچ عام ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ایپل نوچ ختم کرکے جداگانہ شناخت رکھنا چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر