اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، خواہش ہے تعلیمی ادارے کھلے رہیں،وفاقی وزیر تعلیم

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یانہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کے لیے کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر