افغانستان سے کروڑوں کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کسٹمز نے کروڑوں کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتا کر لیا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے طور خم کے راستے شکر قندی کی آڑ میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا، بھارتی اوریجن حقہ، چوہے مار ادویات، فائر کریکر، چیونگ ٹوبیکو اور ادویات سمیت دیگراشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اسمگل شدہ اشیا، اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتا کر لیا ہے۔ ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی۔افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہونیوالی گاڑی کے اے بی465 میں ظاہری طور پر شکر قندی لوڈ تھی لیکن سکیننگ کے دوران مشکوک اشیاء پائی گئی۔ تلاشی لی گئی تو سوٹنگ کپڑا،بھارتی اوریجن حقہ، چوہے مار ادویات، فائر کریکر، چیونگ ٹوبیکو، ادویات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئیں۔ابتدائی تخمینہ کے مطابق گاڑی سے برآمد اشیاء کی مالیت ایک کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد ہے جن پر ڈیوٹی، ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات بنتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر