شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن نےرواں سال مئی میں اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا تھا لیکن ابھی تک یہ شاہی جوڑی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک ملین سبسکرائبرز بھی حاصل نہیں کرسکی۔ شاہی جوڑے نے’دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج‘ کے نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر ابھی تک 7 ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ان کے یوٹیوب چینل کے ابھی تک صرف 6 لاکھ 8 ہزار سبسکرائبرز ہوئے ہیں جبکہ اس چینل پر اَپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کو مجموعی طور پر 7.8 ملین سے زائد ویوز ملے ہیں۔ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کی صرف ایک ویڈیو یوٹیوب پر 1 ملین سے زائد ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔اسی لیےکچھ ناقدین کا خیال ہے کہ اس شاہی جوڑی کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے کیونکہ وہ چھ ماہ سے زائد عرصے میں یوٹیوب پرصرف ایک ملین سبسکرائبرزبھی حاصل نہیں کرسکے۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد انسٹا صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جہاں وہ اکثر وبیشتر اپنی شاہی مصروفیات کےحوالے سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر